تحریر: عارف بلتستانی
arifbaltistani125@gmail.com
راقم کو مطالعے سے خاص شغف ہے۔ اس کی خاص وجہ شہداء اور کچھ خاص کتاب دوست، احباب ہیں۔ ساتھ کچھ اساتید بھی ایسے ملے، جو لکھنے لکھانے، سیکھنے سکھانے اور پڑھنے پڑھانے پر زور دیتے تھے اور دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے مطالعے کی افادیت پر راقم کو ایک کالم لکھنے کا موقع ملا۔
https://www.humsub.com.pk/562146/arif-hussain-baltisani-6/ جس میں مطالعے کی اہمیت اور افادیت پر قلم اٹھایا ہے۔ کل رات میرا قلمی استاد، جناب نذر حافی صاحب ( آپ تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ادبی اور علمی حلقوں میں آپکا ایک نام ہے) کا ایک خوبصورت کالم "مطالعہ کے نام پر مطالعہ ہی کیجئیے" پڑھنے کا موقع ملا۔ جو اسٹوڈنٹس کے لئے بہت ہی مفید کالم ہے۔ میں نے کافی دفعہ اس کا مطالعہ کیا ہے اور اسٹوڈنٹس قارئین سے بھی پڑھنے کی درخواست کرتا ہوں۔
https://www.humsub.com.pk/570543/nazar-haffi-60/
آپ وہاں مطالعے کی اقسام بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ "
الف: عام مطالعہ یا مطالعہ برائے مطالعہ (casual reading): ایسا مطالعہ جسے یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جیسے اخبارات و جرائد، ڈائجسٹ و کہانیاں اور روز مرّہ کی خبریں، مضامین اور کالمز وغیرہ۔ یہ مطالعہ مختلف جہتوں سے مفید ضرور ہوتا ہے، لیکن اس کی بنیاد پر آپ کوئی علمی کام انجام نہیں دے سکتے۔
ب: سنجیدہ مطالعہ (serious reading) مطالعہ برائے تولیدِ نظریات: ایسا مطالعہ جسے حافظے میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب انسان چاہے اسے اپنی ذاتی یادداشت میں محفوظ کرے یا کسی کاپی یا ہارڈ ڈسک میں۔ سنجیدہ اور تولیدی یا پیداواری مطالعے کے کچھ لوازمات ہیں، جن کی رعایت کرکے ہم اپنے مطالعے سے تولیدِ علم کا کام لے سکتے ہیں۔"
اس سوشل میڈیا اور اے آئی کے دور میں مطالعے کے لئے ٹائم ہی کہاں ہے۔ ایکس، انسٹا، فیسبک، واٹس ایپ۔۔۔ پر کمنٹس پڑھنے میں ٹائم گزر جاتا ہے۔ کچھ ہاتھ ملتے نظر آتے ہیں کہ مطالعے کے لئے وقت نہیں ملتا ہے۔ جو لوگ شادی شدہ ہیں یا جاب پر جاتے ہیں، ان کی بھی اس طرح کی شکایتیں ہوتی ہیں۔ ان سب کو مدنظر رکھ کر سوچا کہ کیوں نہ ان کو یہ بتا دوں کہ اگر واقعی میں مطالعہ کرنا چاہیں تو یہی موبائل بہترین کتاب ہے۔ ابھی ایسی ایسی آڈیو بک ایپ موجود ہیں، جن کے ذریعے آپ اپنے من پسند موضوعات پر مشتمل کتابوں کو چند گھنٹوں سن سکتے ہیں۔ اس کا فایدہ یہ ہے کہ کم وقت میں زیادہ استفادہ کرسکتے ہیں۔ راستہ چلتے ہوئے کنسٹریشن (تمرکز) کو مزید مضبوط کرسکتے ہیں۔ جس زبان میں آپ سن رہے ہیں، اسکا بہترین لب و لہجہ اور ذخیرہ الفاظ کا ایک سمندر آپکے پاس ہوگا۔
شروع میں داستان، ناولز، کہانیاں، افسانے خاص طور پر شہداء کے حالات زندگی بہترین ہیں۔ جب کتاب سننے کی عادت ہو جائے، تب آسانی سے اپنے موضوعات کی کتابوں فن و ہنر کی کتابوں کو سننا شروع کریں اور وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔ جو وقت کو ضائع کرتا ہے، وقت اسے ضائع کرتا ہے۔ آپ قارئین کی خدمت میں آڈیوز کتاب سننے کے لئے کچھ ایپ کی ایک فہرست بیاں کر رہا ہوں۔ آپ پلے سٹور یا ایپ سٹور سے ڈانلوڈ کریں اور من پسند کتابیں سنیں اور وقت کے ساتھ چلیں۔Taaghche, Audible, Audiobooks,Fidibo, Play Books, Kindle, Libby, Online Bibiotheek, Read and Listen book, PocketBook Libby, Oodles book, Kobo books