وفاقی ادارہ شماریات کی جی بی کے انتخابی عمل میں تعاون کی یقین دہانی
7 Jan 2025 13:01
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے چیف سرور گوندل کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں گلگت بلتستان میں بلاک کوڈ کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے چیف سرور گوندل کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں گلگت بلتستان میں بلاک کوڈ کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی ادارہ شماریات اور الیکشن کمیشن جی بی کے مابین باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات، جنرل الیکشن، حلقہ بندیوں، حد بندیوں و دیگر اہم معاملات کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ ملاقات میں یہ آگاہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے ڈیمارکیشن مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی لیمٹیشن کے لیے شیڈول جاری کیا تھا۔ تاہم، ڈی لیمٹیشن کمیٹی کو بلاک کوڈ کے حوالے سے اور مختلف علاقوں کے جغرافیائی اتصال میں مشکلات کا سامنا تھا، جس کو قانون کے مطابق ردو بدل نہیں کی جا سکتا۔
خبر کا کوڈ: 1182872