0
Wednesday 8 Jan 2025 08:19

اقوام متحدہ کی لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کیلئے مزید امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کی لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کیلئے مزید امداد کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے مزید امداد کی اپیل کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے لبنان میں اضافی انسانی امداد کے لیے 370 ملین ڈالرز کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اضافی فنڈز سے 10 لاکھ سے زائد لبنانیوں کی مدد ہوسکے گی، اکتوبر 2024ء میں 426 ملین ڈالرز کی اپیل پر اب تک 250 ملین ڈالرز جمع ہوسکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر عمران رضا نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اب تک 8 لاکھ لبنانی اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں، سیز فائر کے باوجود اب بھی ایک لاکھ 25 ہزار لبنانی بے گھر ہیں۔ عمران رضا کا کہنا ہے کہ لبنان میں لاکھوں افراد کو تعمیر نو کے چیلجز کا سامنا ہے، زندگی بچانے کی کوششوں کے لیے اضافی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 27 نومبر 2024ء کو جنگ بندی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1183071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش