0
Wednesday 8 Jan 2025 12:57

نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم، بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم، بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایک قرارداد کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ جب تک بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق یہ قرارداد یوم حق خودارادیت کے حوالے سے منعقدہ ایک آن لائن اجلاس کے دوران منظور کی گئی۔ اجلاس میں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور حق خودارادیت کے لیے کمیٹی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے صدر فہیم کیانی اور نظامت سیکرٹری جنرل خواجہ انعام الحق نے کی۔ حنیف راجہ ایم بی ای، محمد راجہ سکندر، مولانا فضل احمد قادری، سید ظفر حسین شاہ، محمد ایوب مسلم، اکرام الحق چوہدری، شکیل چوہدری، چوہدری زاہد اقبال، سرفراز قیوم، زوہیب صادق، انجینئر محمد یوسف، نذیر جوہر سمیت ممتاز سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماﺅں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے کیلئے کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ برطانیہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائے گا، جس میں کشمیر کے مسئلے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے تقریبات اور ریلیاں منعقد کی جائیں گیا۔
خبر کا کوڈ : 1183097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش