0
Wednesday 25 Dec 2024 12:51

گانچھے، پہاڑ پر 804 کیوں لکھا؟ پولیس گاؤں پہنچ گئی

گانچھے، پہاڑ پر 804 کیوں لکھا؟ پولیس گاؤں پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے روایتی تہوار جشن "مے فنگ" کے موقع پر پہاڑوں پر 804 لکھنے پر پولیس گاؤں پہنچ گئی اور لوگوں سے پوچھ گچھ شروع پر دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق 21 دسمبر کی رات منائے جانے والے تہوار مے فنگ کے موقع پر بلتستان کے ضلع گانچھے کے گاؤں چھوار میں عمران خان کے چاہنے والوں نے پہاڑ پر شمعوں کے ذریعے 804 لکھ کر چراغاں کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا۔ بعد میں سکسہ تھانہ کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم متعلقہ گاؤں پہنچ گئی اور گاؤں کے سرکردہ گان و نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی۔ یاد رہے کہ سردیوں کی سب سے لمبی رات یعنی 21 دسمبر کی رات کو بلتستان میں "مے فنگ" تہوار منایا جاتا ہے جس دوران لوگ رات کو آگ جلاتے ہیں اور فضا میں فانوس چھوڑے جاتے ہیں۔ ایران میں اس رات کو شب یلدا کہا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش