اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں یافا (تل ابیب) میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے حساس اہداف کے خلاف تازہ ڈرون آپریشنز کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے واضح کیا کہ مظلوم فلسطینی عوام اور ان کے دلیر مزاحمتی محاذ کی مدد کے ساتھ ساتھ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف جاری غاصب صہیونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کے جواب میں، یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے ''الفتح الموعود و الجهاد المقدس'' نامی یمنی مزاحمتی آپریشن کے پانچویں مرحلے کے تحت غاصب اسرائیلی دشمن کے خلاف 2 اہم فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے پہلے آپریشن میں مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں واقع غاصب صیہونی فوج ایک اہم و حساس ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مظلوم فلسطینی عوام کی مدد و حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیلی دشمن کے خلاف جاری یمنی حملوں کو صرف غزہ کے خلاف جاری صہیونی جارحیت اور غزہ کے محاصرہ کے خاتمے سے ہی روکا جا سکتا ہے۔