0
Tuesday 24 Dec 2024 22:34

پاکستان میں مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ میں کمی ریکارڈ

پاکستان میں مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ میں کمی ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے موبائل فون مینوفیکچرنگ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق نومبر 2023ء کے مقابلے میں نومبر 2024ء مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اکتوبر 2024ء کے مقابلے نومبر 2024ء میں مینوفیکچرنگ میں 35 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ ماہ مقامی طور پر تیار موبائل فون کی تعداد 23 لاکھ 10ہزار رہی، اکتوبر 2024ء میں موبائل کمپنیز نے 35 لاکھ 30 ہزار یونٹس بنائے تھے، جبکہ اسی ماہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ 7 ماہ کی بلند سطح پر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سال 11 ماہ میں 2 کروڑ 84 لاکھ میں سے 1 کروڑ 70 لاکھ اسمارٹ فونز تیار کیے گئے، جبکہ اسی دورانیے میں 1 کروڑ 14 لاکھ 2 جی فونز تیار کیے گئے، 2024ء کے اختتام پر اس کی طلب 3 کروڑ 29 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1180233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش