0
Tuesday 24 Dec 2024 22:34

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تقریب حلف برداری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامعہ زینبیہ میں منعقدہ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزاد موجود تھے۔ نومنتخب صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، جنرل سیکرٹری مولانا کاظم مطہری، خورشید انور اخونزادہ سینئر نائب صدر، سید عابد حسین زیدی نائب صدر، سید مہدی شاہ نائب صدر سمیت اور دیگر عہدیداران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نومنتخب صوبائی کابینہ کے اراکین سے خطاب کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1180232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش