شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تقریب حلف برداری
24 Dec 2024 22:34
نومنتخب صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، جنرل سیکرٹری مولانا کاظم مطہری، خورشید انور اخونزادہ سینئر نائب صدر، سید عابد حسین زیدی نائب صدر، سید مہدی شاہ نائب صدر سمیت اور دیگر عہدیداران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامعہ زینبیہ میں منعقدہ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزاد موجود تھے۔ نومنتخب صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، جنرل سیکرٹری مولانا کاظم مطہری، خورشید انور اخونزادہ سینئر نائب صدر، سید عابد حسین زیدی نائب صدر، سید مہدی شاہ نائب صدر سمیت اور دیگر عہدیداران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نومنتخب صوبائی کابینہ کے اراکین سے خطاب کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: 1180232