0
Tuesday 24 Dec 2024 22:19

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابل امریکی ڈالر تنزلی کا شکار

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابل امریکی ڈالر تنزلی کا شکار
اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں، چین سمیت دیگر ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری دلچسپی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 31 پیسے کی کمی سے 278 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 9 پیسے کی کمی سے 278 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 279 روپے 51 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1180231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش