اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے مقبوضہ فلسطین کے قلب پر یمن کے نئے میزائل حملے پر مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ قابضین کو نشانہ بنانے میں یمنیوں کی نئی کامیابی اس ملک کی فوجی طاقت کی نمایاں پیشرفت اور ظالم سے لڑنے اور مظلوموں کی حمایت میں اس کی اصل پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے قلب پر یمن کے نئے میزائل حملے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں نے تاکید کی کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونیوں کی گہرائیوں کو نشانہ بنانے میں یمنی مسلح افواج کی نئی کامیابی اور یمن کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں قابض فوج کی دفاعی نظام کی ناکامی عظیم پیشرفت کو ظاہر کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طاقت اور اختیار جو یمن کو حاصل ہوا ہے، عوام کی بھرپور حمایت اور مزاحمت کے آپشن پر کاربند رہنے والی عقلمند اور بہادر قیادت کے بغیر حاصل نہ ہوتا۔ یمن کی مسلح افواج کا مقابلہ کرنے میں صیہونیوں کی ناکامی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہم یمن میں آزادانہ مزاحمت کے ایک ایسے نمونے کا سامنا کر رہے ہیں جو اعلیٰ شعور رکھتا ہے، مضبوط ارادہ رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ارادہ تمام ظالموں اور متکبروں کے حساب و کتاب کو تہ و بالا کر کے رکھتا ہے اور ان کے وہم و گمان کو ختم کر دیتا ہے۔ آخر میں فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے واضح کیا کہ ہمیں یمن کے ہیروز اور اس ملک کی عظیم مسلم قوم اور یمنی مسلح افواج کے ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے صہیونیوں پر خوف و ہراس کے عظیم پہاڑ مسلط کیے ہیں اور ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ یمنی ہیروز نے صیہونی دشمن اور اس کے حامیوں کو شکست اور مایوس کیا اور یہ ظاہر کیا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔