0
Tuesday 24 Dec 2024 19:01

ترکی میں مقیم شامی پناہی گزینوں کی واپسی شروع ہو گئی

ترکی میں مقیم شامی پناہی گزینوں کی واپسی شروع ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں مقیم شامی پناہی گزینوں کی اپنے ملک واپسی شروع ہو گئی۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران شام واپس لوٹنے والے افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انقرہ حکومت شام کے نئے رہنماؤں سے قریبی رابطے میں ہے اور اس بات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے کہ شامی مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دمشق میں نئے رہنما بہت سے مہاجرین کی گھروں کو واپسی کی اجازت دیں گے۔
 
علی یرلیکایا کا یہ بھی کہنا تھا کہ شامی دارالحکومت دمشق اور حلب میں موجود ترک سفارت خانے اور قونصل خانے میں مائیگریشن آفس قائم کیے جائیں گے تاکہ شام واپس لوٹنے والے شامی شہریوں کا ریکارڈ رکھا جا سکے۔ خیال رہے کہ شام میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے ہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) نامی باغی گروپ کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کے ہاتھوں خاتمے کے قریب ایک ہفتے بعد ہی ترکی نے 12 برس کے وقفے کے بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا تھا۔ شامی خانہ جنگی کے آغاز کے عرصے میں ہی شام میں ترک سفارت خانہ بند کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1180200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش