ترکی میں مقیم شامی پناہی گزینوں کی واپسی شروع ہو گئی
24 Dec 2024 19:01
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران شام واپس لوٹنے والے افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں مقیم شامی پناہی گزینوں کی اپنے ملک واپسی شروع ہو گئی۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران شام واپس لوٹنے والے افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انقرہ حکومت شام کے نئے رہنماؤں سے قریبی رابطے میں ہے اور اس بات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے کہ شامی مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دمشق میں نئے رہنما بہت سے مہاجرین کی گھروں کو واپسی کی اجازت دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1180200