0
Sunday 22 Dec 2024 19:23

نریندر مودی کویت کے اعلیٰ ترین اعزاز "دی آرڈر آف مبارک الکبیر" سے نوازے گئے

نریندر مودی کویت کے اعلیٰ ترین اعزاز "دی آرڈر آف مبارک الکبیر" سے نوازے گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو آج کویت کے دورے کے آخری دن بائن پیلس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ کویت نے نریندر مودی کو اپنے اعلٰی ترین اعزاز "دی آرڈر آف مبارک الکبیر" سے نوازا۔ بائن پیلس کویت میں طاقت کی علامت ہے اور کئی ممالک کے سفارت خانے بھی یہاں واقع ہیں۔ یہ کسی بھی ملک کی طرف سے نریندر مودی کو دیا جانے والا 20واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔ یہ آرڈر سربراہان مملکت، غیر ملکی بادشاہوں اور غیر ملکی شاہی خاندانوں کے ارکان کو دوستی کی علامت کے طور پر دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل یہ بل کلنٹن، پرنس چارلس اور جارج بش جیسے غیر ملکی رہنماؤں کو دیا جا چکا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہونے والے ہیں۔

بھارتی حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ مودی نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بات چیت کی، جس میں ہندوستان و کویت تعلقات کو خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں نئی ​​تحریک فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ نریندر مودی کویت کی دعوت پر ہفتہ (21 دسمبر 2024ء) کو یہاں پہنچے۔ پچھلے 43 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیراعظم کا اس خلیجی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ نریندر مودی نے ہفتہ کو ایک ہندوستانی کمیونٹی پروگرام سے خطاب کیا اور ہندوستانی لیبر کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ ہندوستان کویت کے اعلٰی تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ہندوستانی برادری کویت میں سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش