اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ تکنیکی اور چین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک دوستی ہے۔ اسلام آباد میں ادب فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ چینی ہمارے ملک میں 100 سے زائد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ چینیوں پر 7 حملے ہوئے اور 19 چینی ہلاک ہوئے، چینی پاکستان کے اچھے دوست ہونے کے باعث ہماری اندرونی صورتحال سے پریشان ہیں۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ دنیا میں چین نے ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکا اور یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہم 60 کی دہائی کے آغاز میں اس وقت چین کے دوست بنے، جب سب سے مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں بھارت امریکا کا اتحادی اور چین مخالف ہے، یہ امریکا میں گذشتہ سال کے پالیسی پیپر میں واضح لکھا گیا ہے۔ امریکا کے ساتھ تکنیکی اور چین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک دوستی ہے۔