QR CodeQR Code

ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک اور بنکرز گرائیں گے، بیرسٹر سیف

21 Dec 2024 10:30

پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو جائیں گے، بنکرز کے گرانے، اسلحہ جمع کرانے کے بعد راستے مکمل طور پر کھول دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔ پشاور سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پائیدار امن کے لیے ضلع میں بنکرز کو گرانے کو یقینی بنایا جائے گا۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے باعث درپیش عوامی مسائل کا ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو جائیں گے، بنکرز کے گرانے، اسلحہ جمع کرانے کے بعد راستے مکمل طور پر کھول دیئے جائیں گے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت کرم میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتی ہے، بعض عناصر وہاں دیرپا امن کے دشمن ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ عناصر کرم سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179540/ایپکس-کمیٹی-کے-فیصلے-کی-روشنی-میں-کرم-کو-اسلحے-سے-پاک-اور-بنکرز-گرائیں-گے-بیرسٹر-سیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com