اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مذاکرات کی باتوں کے دوران کم از کم احتجاج اور مارا ماری نہیں ہوگی، مذاکرات کا ہونا اچھی بات ہے، مذاکرات ہونے چاہئیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حل ایک ہی ہے کہ انتخابات ہوں اور جمہور کی رائے لی جائے۔