0
Saturday 21 Dec 2024 06:01

شام میں داعش اور کرد جنگجوؤں کو ختم کرنیکا وقت آگیا ہے، رجب طیب اردوگان

شام میں داعش اور کرد جنگجوؤں کو ختم کرنیکا وقت آگیا ہے، رجب طیب اردوگان
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ شام کی بقا کیلئے خطرہ بننے والے داعش اور کرد جنگجوؤں جیسے دہشتگرد گروہوں کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ قاہرہ میں ایک سربراہی اجلاس سے واپسی کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ شام کی بقا کے لیے خطرہ بننے والے داعش، پی کے کے اور ان کے اتحادیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ صدر اردوگان نے کہا کہ ان کی حکومت ترکیہ کیلئے خطرہ بننے والے گروہوں کے خلاف احتیاطی اقدامات لے رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ شام میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو غیر مؤثر بنا دیا جائے، ہمارے لیے ایسے کسی بھی خطرے کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے امید ظاہر کی کہ شام کی نئی قیادت ان کے ساتھ کام کرنے کا انتخاب نہیں کرے گی۔ خیال رہے کہ ترکیہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کو ایک دہشتگرد تنظیم سمجھتا ہے، کیونکہ اس کی قیادت کرد مزاحمتی تنظیم پیپلز ڈیفنس یونٹ (وائی پی جی) کے پاس ہے، جسے ترکیہ کردستان ورکرز پارٹی(PKK) سے منسلک قرار دیتا ہے۔ PKK ترک سرزمین پر کئی دہائیوں سے متحرک ہے۔ امریکا کی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے 2019ء میں شام میں داعش کے خلاف جنگ کی قیادت کی تھی اور امریکا اسے علاقے میں شدت پسندی کے دوبارہ اُبھرنے سے روکنے کیلئے اہم سمجھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش