0
Friday 20 Dec 2024 11:24

لاہور بار کا پاراچنار کے راستے کھلوانے اور ادویات کی فوری فراہمی کا مطالبہ

لاہور بار کا پاراچنار کے راستے کھلوانے اور ادویات کی فوری فراہمی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے پارا چنار میں طبی امداد نہ پہنچانے پر حکومت کی سردمہری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کی عدم توجہ پر ایوان عدل میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے پارا چنار کے شہریوں کو فوری طبی امداد دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایوانِ عدل میں وکلا کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر المصطفی لائرز فورم سید زاہد عباس شیرازی نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں سید زاہد عباس بخاری کا کہنا تھا کہ پارا چنار میں شہری 74 روز سے راستوں کی بندش کے باعث گھروں میں بند ہیں، ہسپتالوں میں ادویات نہ ملنے سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وکلا برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کا کوئی حل نکالے۔ وکلا نے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی۔ اجلاس میں سعید احمد قادری، شیخ اکرم، نذیر احمد، فدا حسین، نصیر حیدر کاظمی، مجتبی کاظمی سمیت وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 1179358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش