اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب نور کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ملک حبیب نور نے کہا کہ پرویز خٹک وفاقی وزراء سے کس حیثیت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، پارٹی کے چیئرمین محمود خان ہیں۔ خیال رہے کہ پرویز خٹک نے گذشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتِ حال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی تھی اور ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔