0
Friday 13 Dec 2024 22:20

پشاور، امام مسجد نے رشتہ کے تنازع پر سابق سسر کو قتل کردیا

پشاور، امام مسجد نے رشتہ کے تنازع پر سابق سسر کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں امام مسجد نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنے سابق سسر کو فائرنگ کرکے قتل اور منگیتر کو زخمی کردیا، مسماۃ صبا نور سکنہ دامان افغانی نے پولیس کو بتایا کہ فضل حق سکنہ افغان مہاجر کیمپ کوہاٹ کے ساتھ اس کے والد حیات اللہ کی دوستی تھی جس کی وجہ سے اس کے والد نے اس کی منگنی اور نکاح فضل حق سے کرایا تھا، جو مسجد کا امام ہے۔ ایک سال قبل اس نے فضل حق کے ساتھ رشتہ ختم کیا جس پر وہ ناراض تھا، گزشتہ روز فضل حق اپنے بھائی مصطفی کے ہمراہ ان کے گھر آیا اوران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا والد متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق اور وہ زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1178165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش