0
Wednesday 18 Dec 2024 22:17

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی آج کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے حتمی دلائل مکمل کر لیے جبکہ پراسیکیوشن ٹیم نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔ عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 23 دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1179110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش