0
Monday 16 Dec 2024 09:43
مورد نزاع و اختلاف اہم نکتہ کیا رہا؟

پاراچنار کوہاٹ جرگہ ناکامی کے اسباب و وجوہات

فریقین کے تحفظات و مطالبات کیا رہے
متعلقہ فائیلیںنقطہ ںظر: ایس این حسینی

پاراچنار میں اڑھائی ماہ سے جاری محاصرے اور یہاں پر اقوام کے مابین تصادم کا حل نکالنے کے لئے کوہاٹ میں ایک ہفتے سے جاری جرگہ حکومت کی سرد مہری اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے اور حل کے اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ جرگہ میں شیعہ سنی عمائدین اور مسئولین کے علاوہ فوجی اور سول افسران بھی شریک رہے۔ سرکار کے تیار کردہ 12 نکات پر جرگہ نے ایک ہفتہ مذاکرات کئے، جن میں سے اہم نکات روڈ کھلوانا، روڈ کو سیکیور بنانا، امن برقرار رکھنا اور اسلحہ جمع کروانا۔ اسلحہ جمع کروانے پر شیعوں کے تحفظات کے باعث جرگہ بلا نتیجہ ختم ہوکر اسلام آباد روانہ ہوگیا۔ پاراچنار کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے سینیئر صحافی اور اسلام ٹائمز کے مقامی نمائندے استاد سید نبی الحسینی کی زبانی اہم اور بنیادی معلومات حاصل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ رہئے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1178452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش