0
Wednesday 18 Dec 2024 23:55
ہم جو بھی بات کرینگے، وہ نواز شریف کی اجازت سے مشروط ہوگی

پی ٹی آئی سے اتوار سے مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے، رانا ثناء اللہ

حکومت پی ٹی آئی سے جو بات کریگی، وہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھ کر کریگی
پی ٹی آئی سے اتوار سے مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت تحریک انصاف سے اتوار سے مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم جو بھی بات کریں گے، وہ نواز شریف کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے جو بات کرے گی، وہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھ کر کرے گی۔ وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، مذاکرات کا آغاز اتوار تک ہوسکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر ان کو سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی جلدی ہے تو یہ اپنا شوق پورا کرلیں، اتوار تک تو ان کے مطالبات کے حوالے سے کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر ایوان میں کہا تھا کہ وہ ہر معاملے پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، ان لوگوں نے خود کو اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک ناکام ہوگی، اوورسیز پاکستانیز حکومت کو نہیں، اپنے پیاروں کو پیسے بھیجتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ سیاسی معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حل کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی معاملات کو سمجھنے سے عاری ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش نہیں کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1179133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش