0
Wednesday 18 Dec 2024 21:09

قلات میں بھتہ خوری کی اجازت نہیں دینگے، ضیاء لانگو

قلات میں بھتہ خوری کی اجازت نہیں دینگے، ضیاء لانگو
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ ان کے آبائی شہر قلات میں ہندو اور تاجر برادری کو شرپسندوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں۔ بھتہ خوری کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ حکومت ان عناصر کے خلاف اقدامات اٹھائی گی۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں قلات میں ہندو برادری اور تاجروں سے بھتہ وصولی کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر ایک بار پھر قلات شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جنہیں کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔

ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ قلات کے غیور عوام ان گیڈر بھپکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور ایسی دھمکیوں کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قلات میں ہندو برادری صدیوں سے آباد ہے اور ان کی ایک بڑی تعداد قلات سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کاروباری سرگرمیوں سے منسلک ہیں، جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ہندو برادری اور تاجروں کو دھمکیاں دینا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ جس کی نہ ہماری روایات اجازت دیتی ہیں اور نہ ہی ریاست۔ حکومت بلوچستان صوبے میں میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور قلات شہر کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی-
خبر کا کوڈ : 1179105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش