0
Wednesday 18 Dec 2024 22:03

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرمیں سردی کی موجودہ لہر مزید 10 روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے خصوصی بات چیت میں کہا کہ دو ہفتے قبل بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے نتیجے میں شہر میں داخل ہونے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے جاری سردی کی لہر مزید 10 روز تک برقرار رہ سکتی ہے اور اگلے 2 سے 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیر فعال ہیں اور بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع میں قدرے معتدل موسم ہواؤں کی سمت کی تبدیلی پر منحصر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش