0
Friday 13 Dec 2024 00:02

وزیراعلیٰ گنڈا پور کی محمد علی درانی سے ملاقات، سیاسی مفاہمت کی کوششوں پر اتفاق

وزیراعلیٰ گنڈا پور کی محمد علی درانی سے ملاقات، سیاسی مفاہمت کی کوششوں پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سابق وفاقی وزیر اور سابق سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی اور سیاسی مفاہمت کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے محمد علی درانی کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور سیاسی مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملک کے سیاسی میدان میں مفاہمت کے عمل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ درایں اثناء وزیراعلیٰ نے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنماء لیاقت بلوچ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنماء صفدر عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملک کی سیاسی صورت حال میں مفاہمت کے عمل کو موقع دینے اور اس سلسلے میں کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1178010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش