0
Thursday 12 Dec 2024 23:15

کراچی ایکسپو سینٹر میں 19واں بین الاقوامی کتب میلہ سج گیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایکسپو سینٹر میں 19 واں عالمی کتب میلہ سج گیا ہے۔ کتب میلے میں ادبی، سیاسی، فکشن سمیت اسکول کے کورس کی کتابیں بھی موجود ہیں۔ کتب میلے کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا، اس موقع پر وزیرت علیم، میئر کراچی اور صدر آرٹس کونسل احمد شاہ بھی وزیراعلی سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں کتابیں خریدنے کا بھی شوقین ہوں اور کتابیں چوری کرنے کا بھی دوستوں سے کتابیں لے جاتا ہوں اور واپس نہیں کرتا کتابوں کا ورک پلٹنے کا جو مزہ ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں۔ وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے بھی کتب میلے کو سراہا اور کہا مسلمانوں کا زوال تب شروع ہوا، الغازی سائنسدان کے ماتھے پہ کتاب مار مار کے اس کو اندھا کیا گیا۔ کتب میلے میں 17 ممالک سے چالیس سے زائد پبلشرز حصہ لیں رہے ہیں، بک فیئر میں پاکستان سمیت،انڈیا، ترکی، سنگاپور، چین، ملائشیا، برطانیہ متحدہ عرب امارات کی کتابیں نمائش کا حصہ ہے۔ عالمی کتب میلے میں 330 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن پر بچوں اور بڑوں کا خاصہ رش نظر آیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1177979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش