QR CodeQR Code

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گا

18 Dec 2024 22:17

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی آج کمرہ عدالت میں موجود رہے۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی آج کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے حتمی دلائل مکمل کر لیے جبکہ پراسیکیوشن ٹیم نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔ عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 23 دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1179110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179110/عمران-خان-اور-بشری-بی-کیخلاف-190-ملین-پاؤنڈ-کیس-کا-فیصلہ-محفوظ-23-دسمبر-کو-سنایا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com