0
Wednesday 18 Dec 2024 22:39

سندھ اور شہری حکومت کراچی کے مکینوں کو پانی کی بوند بوند سے ترسا رہی ہے، بلال سلیم قادری

سندھ اور شہری حکومت کراچی کے مکینوں کو پانی کی بوند بوند سے ترسا رہی ہے، بلال سلیم قادری
اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کراچی میں پانی کی بندش کے حوالے سے مرکز اہلسنت سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہر قائد میں پانی کی لائنوں میں شاد و نادر ہی پانی آتا ہے اور جب آتا ہے تو پانی کی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شہریوں تک پہنچنے سے پہلے ضائع ہو جاتا ہے، واٹر کارپوریشن کی لائنیں اس قدر بوسیدہ ہو چکی ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو جاتا ہے، شہریوں کو پھر پانی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سندھ حکومت اور شہری حکومت کراچی کے مکینوں کو پانی کی بوند بوند سے ترسا رہی ہے، واٹر کارپوریشن کو مافیا نے اپنے نرغے میں لے رکھا ہے، پانی مافیا کے کارندے شہریوں کے حصے کا پانی چوری کر کر شہریوں کو ہی مہنگے داموں میں فروخت کرتے ہیں۔

بلال سلیم قادری کا سندھ حکومت اور شہری حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ آئے روز کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن کا پھٹ جانا کسی سازش کا پیش خیمہ ہے، کیوں حکومت کے پاس پانی کی فراہمی کے لیے پلان ٹو موجود نہیں ہے، جب بجٹ بنتا ہے تو دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے بھی پلان ٹو کے لیے بھی کوئی منصوبہ بنانا چاہیئے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے مگر یہاں تو ایسا لگتا ہے بہتی گنگا میں سب ہاتھ منہ دھو رہے ہیں، حکومت کی ذمہ داری عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے مگر یہاں سہولیات دینے کے بجائے چھینی جا رہی ہیں، اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو آنے والے وقت میں کراچی کو پانی کے بحران کا مزید سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 1179114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش