0
Wednesday 18 Dec 2024 13:50
کیا من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آجائے گا؟

جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے، تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے، لطیف کھوسہ

محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر سول نافرمانی تحریک کی کال مؤخر کی گئی
جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے، تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے، لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر سول نافرمانی تحریک کی کال مؤخر کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے کہتی تھی کہ بات نہیں کرتے، بات چیت کے لیے کمیٹی بنا دی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں، جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے انہیں بٹھایا ہے، یہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد واضح ہوگیا کہ انہوں نے عدلیہ کے اوپر کاٹھی پوری ڈال لی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عوام کو انصاف کی ذرا بھی امید نظر آرہی تھی، وہ من پسند فیصلے لے کر منہدم کر دی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ کیا ان من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آجائے گا۔؟
خبر کا کوڈ : 1179059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش