0
Wednesday 18 Dec 2024 18:17

سیاسی استحکام، ملکی ترقی کیلئے بات چیت کو تیار ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی

سیاسی استحکام، ملکی ترقی کیلئے بات چیت کو تیار ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ پارلیمانی پارٹی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے، پارلیمانی پارٹی نے بانی تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے اعلامیہ بانی تحریک انصاف نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، بانی تحریک انصاف چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرے، ملکی ترقی کے لیے مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔ اعلامیہ کے مطابق سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1179074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش