0
Monday 16 Dec 2024 21:16

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی دسویں برسی پر خصوصی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 10 سال بیت گئے ہیں، تاہم شہداء کا غم آج بھی تازہ ہے، دہشتگردوں کے حملے میں 147 سے زائد بچے شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ آج بھی ان شہید بچوں کے والدین اپنے پیاروں کی کتابوں، اسکول بیگ اور دیگر اشیاء کو دیکھ کر آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔ آج سے ٹھیک 10 سال قبل 16 دسمبر 2014ء کو علم دشمنوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے ظلم اور جارحیت کے پہاڑ توڑے، دہشتگردوں نے بزدلانہ وار میں اسکول پرنسپل سمیت 147 معصوم جانوں کو ابدی نیند سلا دیا تھا، اے پی ایس حملہ معصوم بچوں، ہمارے مستقبل اور ہمارے وجود پر حملہ تھا، یہ ایک ایسا دلسوز واقعہ تھا کہ جس کی یاد ایک دہائی سے پوری قوم دلوں کو مضطرب کر رہی ہے۔ اس حیوانیت کا شکار ہوکر شہید ہونے والوں میں سے اکثریت کمسن بچوں کی تھی, جو کہ بہت ہی کم عمری میں اپنے والدین کو غمگین کرکے دنیا سے چلے گئے۔ ان کی زندگی، ان کے خواب، ان کی امیدیں، ان کا مستقبل ان سے چھین لیا گیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1178614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش