0
Wednesday 18 Dec 2024 19:47

9 مئی پر نون لیگ تھک جائے گی، ثابت کچھ نہیں ہوگا، زرتاج گل

9 مئی پر نون لیگ تھک جائے گی، ثابت کچھ نہیں ہوگا، زرتاج گل
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی آخری حل ہے، دعا کرتے ہیں اس کی نوبت نہ آئے، بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کا کہیں گے تو قوم مانے گی اور لوگ نکلیں گے، 9 مئی پر نون لیگ تھک جائے گی ثابت کچھ نہیں ہو سکے گا، فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے، اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ حکومت ٹیبل پر بیٹھے اور ہم سے بات کرے۔ مذاکرات میں انتخابات سمیت تمام معاملات پر بات ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ مذاکرات سے اگر معاملات حل ہوتے ہیں تو یہ ضرور ہونے چاہیں۔ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں کی گئیں ہیں اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور ان کی تحقیقات کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1179095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش