اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ساتھ مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے پشاور میں ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم عزادری ونگ کے صوبائی صدر ذاکر نوروز علی کربلائی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا بالخصوص پاراچنار میں ملت تشیع کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہم ان حالات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، اور حالات کو معمول پر لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔