اسلام ٹائمز۔ D8 کے نام سے معروف آٹھ ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ابھی قاھرہ میں شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سید عباس عراقچی مذکورہ تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے گزشتہ روز مصر پہنچے تھے۔ انہوں نے اس اجلاس کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب "اسحاق ڈار" اور ملیشیاء کے وزیر تعلیم سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ D8 اقتصادی فورم میں "ایران"، "ترکیہ"، "مصر"، "پاکستان"، انڈونیشیاء"، "نائجیریا"، "ملیشیاء" اور "بنگلہ دیش" شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس فورم کا سربراہی اجلاس آئندہ صبح منعقد ہو گا جس میں طے شدہ دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ طے یہ ہے کہ D8 کا 11واں سربراہی اجلاس صبح قاھرہ ہی میں منعقد ہو گا۔ جس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" آج مصر روانہ ہو چکے ہیں۔ اس جلاس کا موضوع "نوجوانوں پر سرمایہ کاری، چھوٹے و متوسط کاروبار کی مدد اور مستقبل میں معیشت کی تشکیل" ہے۔ جس پر تمام شریک ممالک اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے اور حتمی دستاویزات جاری کریں گے۔