QR CodeQR Code

کیا من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آجائے گا؟

جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے، تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے، لطیف کھوسہ

محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر سول نافرمانی تحریک کی کال مؤخر کی گئی

18 Dec 2024 13:50

اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے کہتی تھی کہ بات نہیں کرتے، بات چیت کے لیے کمیٹی بنا دی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر سول نافرمانی تحریک کی کال مؤخر کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے کہتی تھی کہ بات نہیں کرتے، بات چیت کے لیے کمیٹی بنا دی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں، جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے انہیں بٹھایا ہے، یہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد واضح ہوگیا کہ انہوں نے عدلیہ کے اوپر کاٹھی پوری ڈال لی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عوام کو انصاف کی ذرا بھی امید نظر آرہی تھی، وہ من پسند فیصلے لے کر منہدم کر دی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ کیا ان من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آجائے گا۔؟


خبر کا کوڈ: 1179059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179059/جب-تک-سیاسی-استحکام-نہیں-لائیں-گے-تب-معاشی-بھی-لا-سکتے-لطیف-کھوسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com