0
Wednesday 18 Dec 2024 17:27

ڈی چوک پر قتل کیے گئے پاکستانیوں کا خون بہا ادا کیا جائے، شیر افضل مروت

ڈی چوک پر قتل کیے گئے پاکستانیوں کا خون بہا ادا کیا جائے، شیر افضل مروت
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر جن پاکستانیوں کا قتل عام کیا گیا ان کا خون بہا ادا کیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کو ملک کی ضروریات کا احساس ہے، معاشی استحکام سے بڑھ کر پاکستان کو آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے، ریاستی اداروں کو اپنی حدود میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مسائل سنگین صورتحال اختیار کرجائیں تو مذاکرات ناگزیر ہیں، 50، 50 قتل کے بعد بھی ہم جرگے کرتے ہیں یہ رواج ہے، جن پاکستانیوں کو مارا گیا ہے ان کا خون بہا ادا کیا جائے، یہ ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، سوگوار خاندانوں سے تعزیت کریں۔ 

شیر افضل مروت نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ہے، ہزاروں ورکرز جیلوں میں بند ہیں، ان مسائل کا حل ایک پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے نکل آتا ہے تو ملک کے لئے سود مند ہے۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی مکمل بااختیار ہے، عدلیہ کی آزادی، 9 مئی واقعات، مینڈیٹ چوری سب مذاکرات میں زیر بحث آٰٗئیں گے، امید ہے سیاسی قیادت ایک دیرپا فارمولا پر رضامند ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1179066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش