QR CodeQR Code

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

13 Dec 2024 21:45

دائر درخواست میں خرم شیر زمان نے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹربیونل کا جج تبدیل کرنے سے روکا جائے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے انتخابی عذرداری کی قانون کے مطابق سماعت کی ہے، الیکشن کمیشن من پسند فیصلے کیلئے جسٹس عدنان اقبال چوہدری کو ہٹانا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ خرم شیر زمان نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹربیونل کا جج تبدیل کرنے سے روکا جائے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے انتخابی عذرداری کی قانون کے مطابق سماعت کی ہے، الیکشن کمیشن من پسند فیصلے کیلئے جسٹس عدنان اقبال چوہدری کو ہٹانا چاہتا ہے۔ این اے 241 میں دھاندلی کے خرم شیر زمان نے انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے۔ خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1178155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178155/پی-ٹی-آئی-رہنما-خرم-شیر-زمان-کا-الیکشن-کمیشن-کیخلاف-سندھ-ہائیکورٹ-سے-رجوع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com