اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی راہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی راہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر کی مدارس رجسٹریشن معاملے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔