0
Thursday 26 Dec 2024 12:32

آئندہ بجٹ میں صحافیوں کیلئے مزید 10 کروڑ روپے مختص کرینگے، گلبر خان

آئندہ بجٹ میں صحافیوں کیلئے مزید 10 کروڑ روپے مختص کرینگے، گلبر خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ بھی موجود تھے۔ گلگت بلتستان یونین آف جرنلٹس کے صدر خالد حسین نے میڈیا کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے صحافیوں سمیت اخباری صنعت کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ پہلی بار ہم نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے دس کروڑ روپے سے انڈونمنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس سے صحافیوں کے ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت دیگر معاملات حل ہونگے۔
 
وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے صحافیوں کی کیپسٹی بلڈنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔ آنے والے بجٹ میں مزید دس کروڈ روپے فراہم کریں گے۔ ہم نے جرنلٹس انڈونمنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔ آنے والی حکومت کے لئے ایک راستہ کھل گیا ہے۔ صحافی ہم پر تنقید برائے تعمیر کریں۔ ہم عملی کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ہم بولتے کم ہیں اور کام زیادہ کرتے ہیں۔ سابق حکومتوں کے زیر التوا منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پندرہ پندرہ سالوں سے بیمار پروجیکٹ کی لمبی قطاریں ہیں جن کو مکمل کر کے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 1180574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش