جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ
11 Dec 2024 02:05
سربراہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی راہنما کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں راہنماوں کی مدارس رجسٹریشن معاملے پر گفتگو ہوئی۔
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی راہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی راہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر کی مدارس رجسٹریشن معاملے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 1177643