0
Thursday 26 Dec 2024 14:11

ایران کیساتھ باہمی تعاون کا اسٹریٹیجک معاہدہ جنوری کے وسط میں دستخط ہو جائیگا، روس

ایران کیساتھ باہمی تعاون کا اسٹریٹیجک معاہدہ جنوری کے وسط میں دستخط ہو جائیگا، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی ڈوما (پارلیمنٹ کا ایوان زیریں) کے نمائندے کونسٹنٹین زاتولین (Konstantin Zatulin) نے اعلان کیا ہے کہ روس و ایران کے درمیان شراکت داری کے اسٹریٹجک معاہدے پر ممکنہ طور پر جنوری 2025 کے وسط تک ماسکو میں دستخط کر دیئے جائیں گے۔ یہ بیانات امریکی ہفت روزہ نیوز ویک کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں کہ جس میں کہا گیا تھا کہ اس معاہدے پر ممکنہ طور پر نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری (20 جنوری 2025) سے قبل ہی دستخط کر دیئے جائیں گے۔ قبل ازیں روسی سفارتکار آندرے روڈینکو نے بھی روسی خبررساں ایجنسی ٹاس (TASS) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماسکو و تہران کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے میں دفاعی و فوجی شعبے بھی شامل ہیں جس پر عنقریب ہی دستخط کر دیئے جائیں۔ علاوہ ازیں ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے بھی حال ہی میں تاکید کی ہے کہ یہ دستاویز مرتب ہو چکی ہے اور اسے حتمی شکل دے دی گئی ہے جس پر دستخط میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1180607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش