0
Thursday 26 Dec 2024 14:10

ایران-روس اسٹریٹیجک معاہدے پر ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل دستخط ہو جائینگے، امریکی میڈیا

ایران-روس اسٹریٹیجک معاہدے پر ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل دستخط ہو جائینگے، امریکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ہفت روزہ نیوز ویک نے ایران و روس کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تہران و ماسکو کے درمیان نیا معاہدہ؛ عالمی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران و روس کو تنہا کر دینے پر مبنی مغربی ممالک کے اقدامات کے عین وسط میں، اپنی طاقتوں کو متحد کرنے کی دونوں ممالک کی کوششوں کی غمازی کرتا ہے! واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی ماہ اکتوبر کے آخر میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی ایران روس اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے جائیں گے جو قریبی دفاعی تعاون اور خطے سمیت دنیا بھر کے امن و مفادات میں باہمی تعامل پر مبنی فریقین کے عزم کو باقاعدہ شکل دے دے گا۔ یاد رہے کہ نیا دوطرفہ سکیورٹی معاہدہ؛ سال 2001 میں اسلامی جمہوریہ ایران و روس کے درمیان طے پانے والے 20 سالہ اسٹریٹجک معاہدے کی جگہ لے گا جبکہ اس نئے معاہدے میں توانائی، پیداوار، نقل و حمل اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں بھی باہمی تعاون کا عزم شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش