اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرے گی، بانی پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج بانی پی ٹی آئی سے دن دو بجے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی اور انہیں حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے پہلے دور پر بریفنگ دے گی۔ کمیٹی میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر شامل ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان، اور علامہ راجہ ناصر عباس بھی شامل ہیں۔