اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے مختلف اضلاع میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت 9 کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ سرینگر سے دو، بارہمولہ اور بانڈی پورہ سے تین، تین اور کپواڑہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف بھارتی قابض فورسز مختلف حیلے بہانوں سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی گرفتاریوں کی باقاعدہ مہم جاری رکھے ہوئے ہے جو مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔