0
Wednesday 11 Dec 2024 00:40

خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے، اعظم تارڑ کا مشورہ

خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے، اعظم تارڑ کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے مشورہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاراچنار میں جو کچھ ہو رہا ہے، پوری قوم اس پر رنجیدہ ہے۔ صوبائی حکومت کو وفاق نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آل پارٹیر کانفرنس میں علی امین گنڈا پور نے شرکت نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وفاق کو خط، دھمکیاں دینے کے بجائے فوری امن و امان کے لیے اقدامات کریں۔ اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے، آئینی فریم ورک میں امن و امان کا مسئلہ صوبائی معاملہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش