QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے، اعظم تارڑ کا مشورہ

11 Dec 2024 00:40

وفاقی وزیرقانون کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاراچنار میں جو کچھ ہو رہا ہے، پوری قوم اس پر رنجیدہ ہے۔ صوبائی حکومت کو وفاق نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے مشورہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاراچنار میں جو کچھ ہو رہا ہے، پوری قوم اس پر رنجیدہ ہے۔ صوبائی حکومت کو وفاق نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آل پارٹیر کانفرنس میں علی امین گنڈا پور نے شرکت نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وفاق کو خط، دھمکیاں دینے کے بجائے فوری امن و امان کے لیے اقدامات کریں۔ اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے، آئینی فریم ورک میں امن و امان کا مسئلہ صوبائی معاملہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1177631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177631/خیبرپختونخوا-حکومت-گورنر-کے-ساتھ-ملکر-پارا-چنار-مسئلے-پر-بیٹھے-اعظم-تارڑ-کا-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com