اسلام ٹائمز۔ شامی فوج نے شمالی شہر حماہ کے گرد و نواح میں عالمی حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کے متعدد اجتماعات پر شدید حملوں کا اعلان کیا ہے۔
اس بارے شامی فوج کے
آگاہ ذرائع نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام و روس کی فضائیہ، میزائل فورسز اور توپخانے نے حماہ کے مضافات میں واقع عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے متعدد اجتماعات پر وسیع حملے کئے ہیں۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے مذکورہ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ شام اور روس کی افواج کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد حماہ کے مضافات میں نہ صرف درجنوں عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے ہیں بلکہ ان کا وسیع فوجی سازوسامان اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔