اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی رژیم اسرائیلی مفادات کے لئے تمام "ضروری اقدامات" اٹھا رہی ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں غاصب صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم شام کی تازہ ترین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسرائیلی مفادات کی حمایت کے لئے تمام "ضروری اقدامات" اٹھا رہے ہیں! نیتن یاہو نے حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم لبنان میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے پابند ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کا طاقت کے ساتھ جواب دیں گے!